بانی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں:سلمان اکرم راجہ

 پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جن رل   سلمان اکرم را جہ نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں کسی کا خوف نہیں، ہم عوام اور قانون کی پاسداری کیلئے  لڑیں گے۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر  پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنیداکبر  خان کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  عدالت نے وزیر اعلی کے حلف کو روکنے کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔  اللہ تعالی کے فضل سے آئین کے دشمن کی ایک اور کوشش ناکام ہوئی۔  ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے،  نئی حکومت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہے۔ بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہیں، جبر کو ہم ختم کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی آزادی ہم سب کی آزادی ہے۔