لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، کوئی جدا نہیں کر سکتا، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی روشن صبح ضرور طلوع ہوگی۔مقبوضہ جموں و کشمیرپر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخ عالم کا سیاہ باب ہے