اسلام و پاکستان لازم و ملزوم اور ہماری ریڈ لائن ہے‘ ڈاکٹر شفیق اللہ البدری

پنجاب کے متوقع بلدیاتی انتخابات میں آئین کے منکر و باغیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ فرحان الحق حقانی
 ملتان(آ ن لائن )اسلام و پاکستان اور آئین پاکستان کے منکر و دشمن کسی بھی سرکاری اعزاز و سہولت کے حق دار و مستحق نہیں۔ وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی اساس و شناخت اور جغرافیہ سرحدات کے محافظین کے خلاف "مہم جوئی" کرنے والے عناصر کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے ادارے قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم اور ہماری ریڈ لائن ہے۔ جو بھی فرد یا گروہ اس ریڈ لائن کو کراس کرے گا، قانون نافذ کرنیوالے تمام ذمہ دار افراد و ادارے اس کیخلاف ریاستی رٹ کو قائم و برقرار رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما پاکستان (نورانی)کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری، پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے ممتاز سماجی و سیاسی رہنما محمد فرحان الحق حقانی کے ہمراہ جامعہ فاروقیہ شجاعباد میں مفتی محمد طیب صدیقی الازہری سے دورانِ ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی تشخص کی بقا اور تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں مغربی این جی آواز کے ایجنڈے کو حکومتی و سرکاری سطح پر نکیل و لگام ڈالی جائے