پا کستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں: شاندانہ گلزار

 عمران خان نے عزت کیساتھ آرمی چیف کو خط لکھا ،اسے پروپیگنڈے کا نام دیا جا رہا ہے
اسلام آباد(آ ئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ عمران خان نے عزت کے ساتھ آرمی چیف  جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہ ،اسے پروپیگنڈے کا نام دیا جا رہا ہے،ملک سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے حکمرانوں کو اس کا احساس کرنا چاہیے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں،حکمران عمران خان کے خط کو لے کے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔وزیراعظم بے اختیار ہے،یہ قبضہ مافیا کی سرپرستی کر رہا ہے،ملک کے اندر قبضہ مافیا کو نوازا جا رہا ہے،یہ چور حکومت ہے اور فارم 47 کی پیداوار ہے۔عمران خان کے عدالتوں سے سارے کیسز ختم ہو چکے ہیں لیکن ان کو عدالتوں میں التواء میں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک منظم سازش کے تحت بحران میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم کو اعلی عدالتوں تک رسائی دینا ایک سازش ہے۔