وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع

واشنگٹن: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوگی۔

وائٹ ہاؤس نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملاقات امریکی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہوگی جہاں صدر ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنما عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر حالیہ پاک بھارت جنگ، مسئلہ کشمیر اور خطے میں امن و استحکام کے امور بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، جسے مثبت قرار دیا گیا تھا۔یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔