پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان اغوا ، مقدمہ درج

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی کے نواحی چک 112بارہ ایل میں زمیندار بابر علی کے بھائی عامر حسین کو 55ہزار روپے نقدی سمیت اغوا کر لیا گیا، عامر حسین دلشاد نمبردار کے پاس 55ہزار روپے نقدی وصول کر کے واپس گھر آرہا تھا تو موٹر سائیکلوں پر سوار سانول، شہزاد رحمانی، عادل رانا، سرمد چوہدری اور ایک نامعلوم آگئے اور اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ ملزم سانول کی بہن سے عرصہ پانچ ماہ قبل عامر حسین نے پسند کی شادی کی تھی اسی رنجش پر قتل کی نیت سے ملزموں نے عامر حسین کو اغوا کر لیا۔ پولیس صدر چیچہ وطنی نے بابر علی بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ہی ہے۔