لاہور ہائیکورٹ نے پب جی کے ذریعے دوستی ‘ پسند کی شادی اور اغوا کیس میں پولیس سے جواب طلب کرلیا

لاہور (آئی این پی  )لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے خلاف درج اغوا کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لڑکا اور لڑکی کے درمیان پب جی گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد ازاں پسند کی شادی پر منتج ہوئی، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کے والدین نے ناراضگی پر لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔وکیل کے مطابق لڑکی کے والدین نے دبا ئوڈال کر لڑکی سے لڑکے کے خلاف بیان دلوایا، جبکہ مقدمے میں شامل اغوا اور زیادتی کی دفعات جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔