حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا میں سوئی گیس کی بندش، کم پریشر اور گھروں میں غیر قانونی گیس کمپریسرز کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے میونسپل کمیٹی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میاں خضر عثمان وٹو، کو آرڈینیٹر حلقہ این اے 138 نے سوئی گیس دیپالپور کے انچارج باسط سے ملاقات کی، جس میں شہریوں کو درپیش مسائل اور گیس کی بہتر فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کمپریسرز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام پر اتفاق کیا گیا اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ کمپریسرز کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس سے دیگر صارفین کی گیس فراہمی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کا بھی خدشہ رہتا ہے۔