سوئی گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

سوئی ناردرن نے آر ایل این جی بنیاد پر کنکشنز کیلئے تجاویز وفاق کو بھجوادیں 
 بھاری سکیورٹی ، ڈیمانڈ نوٹس سے قبل صارفین سے سٹامپ پیپر پر حلف لیا جائیگا
لاہور (خصوصی رپورٹ )ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق قدرتی گیس کی بجائیآر ایل این جی کی بنیاد پر گیس کنکشن فراہم کئے جا سکیں گے،سوئی ناردرن کمپنی نیآر ایل این جی بنیاد پر کنکشنز کیلئے تجاویز وفاق کو بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق درآمد شدہ آرایل این جی پر کنکشن کیلئے بھاری سکیورٹی لینے ،کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس سے قبل صارفین سے سٹامپ پیپر لینے کی تجویز دی گئی ہے۔ سٹامپ پیپر پر صارفین آر ایل این جی کے ٹیرف پر کنکشن لینے کا حلف دیں گے۔آر ایل این جی ٹیرف کو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج نہ کرنے کا حلف لیا جائیگا،وفاق کی شرائط مکمل کرنے والے صارفین کو کنکشن دیا جا سکے گا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک پر بھی کنکشن دیا جا سکے گا۔اس وقت صرف آر ایل این جی نیٹ ورک والی سکیمز میں کنکشن دئیے جا رہے ہیں۔