لاہور (خصوصی رپورٹ )سوئی ناردرن گیس کے 62 ویں سالانہ اجلاسِ عام میں شیئر ہولڈرز نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی۔ کمپنی نے لیوی اور انکم ٹیکس سے قبل 34,656 ملین روپے منافع حاصل کیا، جو گزشتہ مالی سال کے 24,446 ملین روپے کے مقابلے میں تقریباً 42 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 14,809 ملین روپے رہاجس کے نتیجے میں فی حصص آمدن 23 روپے 35 پیسے رہی جبکہ مالی سال 25-2024 میں بعد از ٹیکس منافع 14,592 ملین روپیاور فی حصص آمدن 23 روپے 01 پیسہ ریکارڈ کی گئی تھی۔