پاکپتن میں سرکاری نرخوں پر گندم کا حصول ناممکن ہو گیا

 گندم منڈیوں میں 6 ہزار میں فروخت ہو نے لگی ، کارروائی کا مطالبہ
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)سرکاری نرخوں پر گندم کا حصول ناممکن ہو گیا ذرائع کیمطابق غلہ منڈی میں گندم سرکاری قیمت پر گندم کی خریداری کرنا ایک خواب بن گیا عام آدمی بری طرح متا ثر ہو نے لگا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گندم منڈیوں میں 6000 تک فروخت ہو رہی ہے۔ پنجاب میں محکمو ں کی بھرمار تو ہو گئی لیکن تاحال قیمتوں پر کنٹرول کروانے میں کوئی محکمہ کامیاب نہ ہو سکا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے اس طوفان کو روکا جائے۔