پاکپتن(خصوصی رپورٹ ) فیڈ ملز مالکان کے اتحاد کے باعث گندم کے بعد مکئی کا ریٹ بھی کم ہو گیا۔ذرائع کیمطابق غلہ منڈی میں مکئی کا مندا اور گاہک نہ ہونے پر کاشتکار پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے حکومت نے پہلے گندم کا ریٹ کم کیا اب فیڈ ملز مالکان نے مکئی کاریٹ کم کردیا کسان پہلے ہی بے حال ہے اور مکئی کاریٹ کم کرناکسان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی طرف گامزن کرنا ہے۔