حکومت، مالکان میں معاملات طے پا گئے، ملیں10،20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخوں پرمارکیٹ میں سپلائی کریں گی
ملز مالکان کا تعاون خوش آئند، مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بحال ، گندم اور آٹے کی قیمت نہیں بڑھے گی، استحکام آئے گا
لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت اور فلارملز مالکان میں معاملات طے پا گئے‘ ملز مالکان نے مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی 800 ملزآ 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخوں پرمارکیٹ میں سپلائی کریں گی۔ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت فلور ملوں کو ایک لاکھ ٹن گندم ماہانہ دیگی، ملٹی نیشنل کمپنیاں 25 لاکھ بوری گندم 3 ہزارروپے من میں فراہم کرنے پرآمادہ ہوگئی۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے ڈی جی فوڈ سے ملاقات میں مقدار اور طریقہ کار طے کریں گے۔معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اورملز گندم آٹا بحران سے متعلق سفارشات تیارکر رہے ہیں، فلورملزکا حکومت سے تعاون خوش آئند ان کی سفارشات پرغور کیا جارہا ہے، پنجاب کی مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بحال رہے گی، گندم اور آٹے کی قیمت نہیں بڑھے گی، استحکام آجائے گا۔