سبزیوں کی کاشت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، شہریوں کا مطالبہ
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)شہریوں کو زہریلی سبزیاں کھلائے جانے کا انکشاف، انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ،سیوریج کے گندے پانی سے کاشت ہونے والی سبزیاں مہلک بیماریوں کا سبب بننے لگیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر آصف رضا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکپتن اور گردونواح میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے، جس میں موجود خطرناک جراثیم اور زہریلے مادے سبزیوں کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو کر مہلک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ سنگین مسئلہ محض چند کسانوں یا زرعی زمینوں تک محدود نہیں بلکہ اس سے ہزاروں شہریوں کی زندگی اور آنے والی نسلوں کا مستقبل دا ئو پر لگ چکا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا سے پْرزور اپیل کی ہے کہ وہ وسیع تر عوامی مفاد اور انسانی صحت کے تحفظ کی خاطر اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت روکنے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات یقینی بنائیں۔