65 ای بی عارف والا میںفوڈ اتھارٹی نے کارروائی کی ، 16 ایکڑ پر سبزیاں تلف کی گئیں ،محفوظ خوراک فراہمی فریضہ:ڈی جی
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کیخلاف آپریشن، 16 ایکڑ سیوریج کے گندے پانی سے کاشت سبزیاں تلف کردی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے 65 ای بی عارف والا میں 38 ایکڑ رقبے پر کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی۔سیوریج کے پانی سے کاشت 16 ایکڑ سبزیاں ہل چلا کر تلف کردی گئیں۔ سیوریج کے زہریلے پانی سے پالک اور آلو کی فصل کاشت کی گئی تھی۔ 22 ایکڑ رقبے پر ٹیوب ویل کے صاف پانی سے سبزیاں کاشت کی گئی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے، سبزیوں اور دیگر خوراک کی کاشت کے لیے ٹیوب ویل کا پانی استعمال کیا جائے۔ آلودہ پانی سے اگی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آ ئوٹ ڈور پلانٹس، پٹ سن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔