لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقے میں سونا اور نقد رقم کے تنازع پر دو بھائیوں نے اپنی سگی بہن اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ خاتون اپنی والدہ سے ملنے اور اپنے طلائی زیورات واپس لینے کے لیے گھر آئی تھی۔ مذکورہ زیورات والدہ نے اس کے ایک بھائی کے سپرد کیے ہوئے تھے۔ بہن کی جانب سے سونا واپس مانگنے پر دونوں بھائیوں نے تشدد شروع کر دیا۔بھاٹی گیٹ پولیس نیملزمان اکبر اور انور کو گرفتار کر لیا۔