شادی کریں انعام پائیں: چین کا نوبیاہتے جوڑوں کو نقد رقم دینے کا اعلان

 بیجنگ (آئی این پی )چین نے سکڑتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے اور شادی کی ترغیب دلانے کے لیے نوجوان جوڑوں کو تحفے کے طور پور نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔تائیوان کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر لولیناگ کا شمار ان متعدد شہروں میں ہوتا ہے جہاں کی مقامی انتظامیہ شادی کرنے پر 1500یوان یعنی 205ڈالر انعام کے طور پر دے رہی ہے۔صوبہ شانسی کے شہر لولیناگ کے رہائشیوں ژانگ گانگ اور وینگ لنبن نے شادی کی تقریب کے کچھ دیر بعد چینی حکومت کے نشان کے سامنے تصویر کھچوائی جس میں انہوں نے ہاتھ میں نقد کیش کا سرٹیفکیٹ بھی تھام رکھا تھا۔فینگ یوپنگ کے مطابق شرح پیدائش میں کمی اور طلب نہ ہونے کے باعث بچوں کے کنڈرگارڈن سکول بھی بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔