لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے ملازمین کے انفرادی اور محکمانہ مسائل سنے اور ان کے فوری حل اور ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انسپکٹر امجد قمر کی تبادلے کی منسوخی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ مرحوم کانسٹیبل عبدالرشید کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔