پانچ کانسٹیبلز کی پروموشن سے متعلق درخواست زیر غور لانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل تفصیل سے سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے پانچ کانسٹیبلز کی پروموشن سے متعلق درخواست ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل ریاست علی کے اخراج مقدمہ سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔