آئی جی کی اہلکاروں اور انکے اہلخانہ سے ملاقات ،مسائل حل کاحکم

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں اہلکاروں اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔انکے مسائل سن کر متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر فوری ریلیف فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے۔ سب انسپکٹر ایوب نیازی،سب انسپکٹر فقیر بخش ، اے ایس آئی اسماعیل کی اے سی آرز سے متعلق آئی جی نے اے آئی جی ڈسپلن کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا۔مرحوم کانسٹیبل عابد کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی ٹرانسفر درخواست پر آئی جی نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہمی ، خلاسی پہلوان کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو فوری اقدامات کا حکم جاری کیا گیا۔آئی جی نے دیگر ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق درخواستوں پر بھی متعلقہ افسروں کو بروقت کارروائی کی ہدایات دیں۔