ملازمین کی فلاح، پروموشن اور تبادلے کی درخواستوں پر فوری احکامات
لاہور (خصوصی رپورٹ) سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ریٹائرڈ فیاض احمد کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح غازی کانسٹیبل فیصل فاروق کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔مزید بر آں اے ایس آئی سہیل سجاد کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب کو ہدایت دی گئی جبکہ سب انسپکٹرز شیر افگن، رضوان شوکت اور ارسلان باری کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے اس موقع پر ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی فلاح اور مسائل کا بروقت حل محکمے کی اولین ترجیح ہے