اسسٹنٹ ریٹائرڈ سید ضیاء شبیر کو بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ مل گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی محمد یعقوب کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔اسسٹنٹ ریٹائرڈ سید ضیاء شبیر کو بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ڈرائیور کانسٹیبل محمد عمران اور کانسٹیبل اعجاز احمد کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ہیڈ کانسٹیبل عبدالجبار، ہیڈ کانسٹیبل محمد ذیشان اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد ریاض کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔