حادثہ میں 26 سالہ رفیق نے دم توڑ دیا ، زخمی بہن نجمہ ہسپتال منتقل ،ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر موقع سے فرار
کاہنہ(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی میٹروبس سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے بھائی جاں بحق ، بہن شدید زخمی ہوگئی۔ واقعات کے مطابق 26 سالہ رفیق اپنی 20 سالہ بہن نجمہ کے ساتھ گدھا گاڑی پر جانوروں کے لئے چارہ لینے جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے 26 سالہ رفیق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کی بہن نجمہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔