قصور(خصوصی رپورٹ) پتوکی میں کار، رکشہ اور گدھا گاڑی میں تصادم کے باعث7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق گدھا گاڑی پرانی منڈی پتوکی کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ لاہور سے آنے والی تیز رفتار کار اس سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والا رکشہ اور موٹر سائیکل بھی کار سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ 6 زخمیوں کو مزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔