ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلنگ اسٹار برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلنگ اسٹار برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

دنیا بھر میں مقبول ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) کے معروف سپر اسٹار اور آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 ان کا اصل نام جرمن ہیلے تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے مطابق برونسن ریڈ طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے، تاہم ان کی موت کی اصل وجہ کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔رپورٹس کے مطابق برونسن ریڈ کو رواں ماہ 7 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’’کراؤن جیول‘‘ کے دوران شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں، جبکہ پھیپھڑوں اور گردوں کو بھی نقصان پہنچنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ریسلر علاج کے بعد 18 نومبر کو اپنے وطن آسٹریلیا واپس پہنچے تھے۔ تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان چوٹوں اور ان کے انتقال کے درمیان کسی براہِ راست تعلق کی تصدیق نہیں کی۔برونسن ریڈ نے 2007 میں اپنے پروفیشنل ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی طاقتور جسامت، منفرد انداز اور شاندار ریسلنگ صلاحیتوں کے باعث جلد شہرت حاصل کی۔

وہ 2019 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے اور این ایکس ٹی (NXT) میں اپنی کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ اس دوران انہوں نے این ایکس ٹی نارتھ امریکن چیمپئن شپ بھی جیتی۔بعد ازاں انہوں نے جاپان سمیت مختلف بین الاقوامی ریسلنگ پروموشنز میں کام کیا اور 2022 میں دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کی، جہاں وہ ایک نمایاں سپر اسٹار کے طور پر سامنے آئے۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے تعزیتی بیان میں برونسن ریڈ کو ایک بہترین ریسلر اور محبت کرنے والا خاندانی انسان قرار دیا۔ کمپنی نے ان کے اہل خانہ، حاملہ اہلیہ، بیٹی اور دنیا بھر میں موجود مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔