معروف ٹک ٹاک اسٹار بیلی ہچنز 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاک اسٹار بیلی ہچنز 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

امریکا کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار بیلی ہچنز 26 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

وہ گزشتہ دو سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔بیلی ہچنز کے شوہر کیڈن نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا:"میرے لیے یہ کہنا بہت تکلیف دہ ہے کہ میری بیلی گزشتہ رات ہمیں چھوڑ کر چلی گئی، وہ دو سال سے کینسر سے لڑ رہی تھیں اور اب مزید اس اذیت کو برداشت نہیں کریں گی۔ اب وہ تکلیف میں نہیں ہیں۔"برطانوی میڈیا کے مطابق بیلی ہچنز کو 2023 میں کینسر کی چوتھی اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بارے میں انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی آگاہی دی تھی۔

بیلی ہچنز کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز اور لاکھوں لائکس تھے، جہاں وہ اپنی بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی رہیں۔ ان کی ویڈیوز میں کینسر سے جڑی مشکلات، امید اور ہمت کا پیغام شامل ہوتا تھا، جس نے ہزاروں مداحوں کو متاثر کیا۔بیلی ہچنز کے انتقال پر ان کے فالوورز اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے، انہیں ایک حوصلہ مند اور بہادر شخصیت قرار دیا گیا جو اپنی آخری سانس تک زندگی کی جنگ لڑتی رہیں۔