کوالیفائی کرنے والے کوچز کو ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) ایشیاء اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی کاوشوں سے دوسرا ورلڈ اتھلیٹکس لیول-II کوچنگ کورس 7 دسمبر لاہور میں شروع ہو گا۔ کوالیفائی کرنے والے کوچز کو ورلڈ اتھلیٹکس لیول تھری کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ یہ دوسرا ورلڈ اتھلیٹکس لیول-II کوچنگ کورس منعقد ہوگا اس سے قبل گزشتہ برس نومبر 2025 میں بھی اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ملک میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ ورلڈ اتھلیٹکس لیول-II کوچنگ کورس منعقد کروایا تھا۔ اب دوسرا ورلڈ اتھلیٹکس لیول-II کوچنگ کورس 7 دسمبر سے 12 دسمبر 2026 تک لاہور میں ہونے جا رہا ہے۔ کورس میں ملک بھر سے کوچز حصہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں جب ایشیاء اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتھلیٹکس کے کھیل میں کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے اور عالمی سطح پر لانے کے لئے ایسے کورسز کا انعقاد بہت ضروری ہے جس کے لئے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدار دن رات کام کر رہے ہیں۔