تین مختلف کھیلوں کے لیول ون کوچنگ کورسز کراچی میں شروع

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) مختلف تین کھیلوں کے لیول ون کوچنگ کورسز الفا کالج، کراچی میں شروع ہوگئے۔ کورسز کا افتتاح پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کیا۔ کورس کوآرڈینیٹر عظمت پاشا نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز، کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ تین مختلف کھیلوں کے لیول ون کوچنگ کورسز میں تھرو بال، روپ سیکپنگ اور پیکل بال کے کھیل شامل ہیں۔ تھرو بال کورس 18 جون کو، روپ سیکپنگ کورس 19 جون کو اور پیکل بال کورس 20 جون کو ہوگا۔ کورس کے اختتام پر کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ یہ کورسز الفا کالج کراچی کے تعاون سے، پاکستان تھرو بال فیڈریشن، پاکستان روپ سیکپنگ فیڈریشن اور پاکستان پیکل بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہو رہے ہیں۔