سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحان 9 دسمبرسے شروع

۔تمام سکولوں میں امتحان موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل لے لیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پیک کے تحت مڈ ٹرم امتحان 9 دسمبرسے لیا جائے گا۔ امتحان کے حوالے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔سوالیہ پیپرز کیلئے آئٹم بینک بھی تیار کرلئے گئے۔تمام سکولوں میں امتحان موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل لے لیا جائے گا۔ چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہونا ہے۔