سٹوڈنٹس اولمپک نیشنل کوچنگ کورس 22 جولائی سے مری میں شروع ہو گا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل کوچنگ کورسز 22 جولائی سے باڑہ گلی، یونیورسٹی آف پشاور کیمپس، مری میں شروع ہوگا۔ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چار کھیلوں کے کورسز منعقد ہونگے جن میں تھرو بال، روپ سیکپنگ، پیکل بال اور کیچ بال کے کھیلوں کے علاوہ انٹی ڈوپنگ اور فزیکل فٹنس شامل ہیں اور کورسز کے دوران کورسز کے شرکاء کو کولیفائیڈ کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز لیکچرز دیں گے۔