پاک امریکہ تعلقات اتار چڑھائو کے باوجود مزید مستحکم ہوئے، رضوان شیخ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یومِ شکر گزاری کے موقع پر امریکی عوام اور پاکستانی نژاد امریکن کمیونٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ شکر گزاری امریکی معاشرے کا ایک نمایاں اور منفرد پہلو ہے جو تمام رشتے داروں اور عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر خوشیاں بانٹنے کا پیغام دیتا ہے۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکا میں یومِ شکر گزاری کے موقع پر خاندانی میل ملاپ کی قدیم اور خوبصورت روایت موجود ہے جو کہ پاکستانی عائلی اقدار سے مماثلت رکھتی ہے۔