پاک امریکہ تعلقات کی معاشی جہت اولین ترجیح ہے،عالمی سطح پر مقابلے کے بجائے تعاون کا فروغ بہتر مستقبل کا ضامن ہو گا: پاکستانی سفیر
واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ پاک امریکا تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات کی معاشی جہت اولین ترجیح اور پیش نظر ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈرک ایس پردی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز میں پاک امریکہ کثیر الجہتی تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔ دنیا کے دو بڑے ممالک کے درمیان اچھے تعلقات اختیاری نہیں بلکہ ناگزیر ہیں۔رضوان سعید شیخ نے کہا پاک امریکہ تعلقات کی معاشی جہت اولین ترجیح اور پیش نظر ہے۔ عالمی سطح پر مقابلے کی بجائے تعاون کا فروغ بہتر مستقبل کا ضامن ہو گا۔ اسکول کے ڈین ایمریٹس پروفیسر عادل نجم کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کے تاریخی پس منظر، حالیہ ادوار اور مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے ممالک کے مابین اچھے تعلقات اختیاری نہیں ہیں بلکہ ناگزیر ہیں