پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو‘ انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 891 پوائنٹس پر آگیا

کراچی (آئی این پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھائو دیکھا  گیا۔ بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 891 پوائنٹس پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 69 ہزار 932 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 12 کی بلند سطح تک بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔