لاہور‘ روٹی کی قیمت پر تنازع،نان بائیوں کی تندور بند کرنیکی دھمکی

روٹی 25 اور نان 35 روپے کرنے کا فیصلہ،حکومت  نئی قیمت طے نہیں کر سکی
لاہور(آئی این پی)  نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی کی قیمت پر تنازع برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق  محکمہ خوراک کے ساتھ روٹی کی قیمت کے تنازع پر نان بائی ایسوسی ایشن نے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں نان روٹی کی نئی قیمت کا اعلان ہوگا۔نان بائی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ روٹی 25 اور نان 35 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر زبردستی کی گئی تو تندور بند کردیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب  حکومت  نئی قیمت طے نہیں کر سکی