ملاقات میں معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال‘صدر متعدد سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے
لاہور(شہزاد راجپوت)صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے‘گورنر سردار سلیم حیدر نے صدر کا استقبال کیا گیا‘بعدازاں صدر آصف علی زرداری ظہور پیلس پہنچے، اْن کے ساتھ گورنر پنجاب، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تھے۔صدر مملکت نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی معاملات اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔مسلم لیگ ق کے سربراہ نے رہائش گاہ آمد اور خیریت دریافت کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت متعدد سیاسی رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے