صدر زرداری کا آج ہنگامی دورہ لاہور ‘ چودھری شجاعت سے ملاقات کرینگے

 دونوں رہنمائوں کے درمیان  ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا
اسلا م آباد(آئی این پی ) ملکی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  آج ہنگامی طور پر لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دو روزہ دورہ لاہور کے دوران  آج  شام پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چودھری  شجاعت حسین سے اہم ملاقات کریں گے۔ذرائع ایوانِ صدر کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔