صدرآصف علی زرداری 5 فروری کو بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد (آئی این پی )   صدر مملکت آصف زرداری اپنے دورے میں 5 فروری کو بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم دوطرفہ اور اسٹریٹجک امور زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے صدور اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں ممالک مفاہمت کی اہم یادداشتوں پر دستخط کریں گے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔