سعودی عرب کا حوثیوں کے50اہداف پر حملہ‘117جنگجو ہلاک

ریاض،صنعا(آئی این پی )سعودی فوجی اتحاد نے ریاض پر داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور 8 ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے، جبکہ یمن میں جوابی کارروائی کے دوران حوثیوں کے 50 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی  نے بتایا کہ 8 ڈرونز میں سے 7 مشرقی صوبے اور ایک جدہ کی اسلامی بندرگاہ کے قریب تباہ کیا گیا۔دوسری جانب حوثیوں نے جدہ اور جزان کی بندرگاہوں کے علاوہ راس تنورہ آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔سعودی اتحادی افواج نے یمن کے صوبوں صنعا، حدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔  ترکی المالکی کے مطابق ان حملوں میں 117 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ 87 گاڑیاں اور جنگی سازوسامان بھی تباہ کردیا گیا