کراچی سے اب تک 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا:علی خورشیدی

کراچی سے اب تک 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا:علی خورشیدی

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ کراچی سے اب تک 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے اور انہوں نے وزیر قانون سے درخواست کی کہ جرمانوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام پر بوجھ کم ہو۔علی خورشیدی نے ایوان میں چالان سے متعلق ایک درخواست بھی کی کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چالان کی مد میں جرمانے کم ہونے چاہئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کراچی میں کمیرے لگا دیے گئے ہیں، لیکن باقی شہروں میں کیوں نہیں لگائے گئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ باقی شہروں میں بھی کمیرے لگائے جائیں تاکہ جرمانوں کا نظام بہتر اور منصفانہ بنایا جا سکے۔