"سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں، عوامی مسائل کون حل کرے گا؟ علی خورشیدی"

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے صوبائی اور شہری حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندے صرف میٹنگز میں وقت ضائع کر رہے ہیں، جبکہ شہر کے مسائل جوں کے توں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناتھا خان پل آئے روز ٹوٹ جاتا ہے اور ملیر ایکسپریس وے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے سنگین تکنیکی غلطی کی، جس پر انکوائری ہونی چاہیے تھی۔ علی خورشیدی نے حکومتی طرزِ عمل کو عوامی ٹیکس کے پیسے کے ضیاع کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ "یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، آپ کے گھر کا نہیں کہ بار بار ضائع کریں۔"

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میئر کراچی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے پاس 105 سڑکیں ہیں، تو وہ یہ بتائیں کہ ان 105 سڑکوں کا حال کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کراچی تباہ ہو رہا ہے، عوام مشکلات کا شکار ہیں اور کسی کو جواب دہ نہیں بنایا جا رہا۔