کمپٹیشن کمیشن نے انرجی ڈرنک کاپی کرنے پر برانڈ پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

کمپٹیشن کمیشن نے انرجی ڈرنک کاپی کرنے پر برانڈ پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے غیر ملکی برانڈ کی انرجی ڈرنک کی نقل کرنے پر ایک معروف مقامی برانڈ پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

 یہ سال 2026 میں کمیشن کا پہلا بڑا فیصلہ ہے۔سی سی پی کے مطابق، مقامی کمپنی نے صارفین کو گمراہ کرنے کا ارتکاب کیا اور غیر ملکی برانڈ کی پیکجنگ، رنگ، بوتل، تحریر اور ڈیزائن کی نقل کی، جس سے صارفین کو اصل برانڈ اور نقل شدہ مصنوعات میں فرق کرنے میں مشکل پیش آئی۔غیر ملکی برانڈ کی شکایت پر شروع کی گئی انکوائری میں یہ بھی سامنے آیا کہ مقامی کمپنی نے عدالتی کارروائیوں اور اسٹے کا فائدہ اٹھا کر انکوائری میں تاخیر کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مقامی برانڈ کی اپیل کو ناقابل سماعت اور تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ ٹریڈ مارک رجسٹریشن کمپٹیشن قانون سے استثنا فراہم نہیں کرتی۔کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کی نقل کمپٹیشن ایکٹ کی صریح خلاف ورزی ہے، اور گمراہ کن پیکجنگ اور کاپی کیٹ برانڈنگ پر سخت کارروائی جاری رہے گی۔