سیف سٹی بلڈ بینک کینسر کی مریض بچی کو بروقت خون کی فراہمی

 لاہور (کرائم رپورٹر) سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کینسر میں مبتلا 14 سالہ بچی انیلا کو خون فراہم کر کے انسانی خدمت کی مثال قائم کر دی، ترجمان کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج بچی کو O+ خون کی فوری ضرورت تھی جس پر اہل خانہ نے سیف سٹی سے رابطہ کیا۔ کال موصول ہوتے ہی ڈیٹا بیس سے موزوں ڈونر تلاش کیا گیا اور پولیس کانسٹیبل راشد ایلون نے خون عطیہ کر کے بچی کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا، اہل خانہ نے اس بروقت مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے امید کی کرن قرار دیا جبکہ ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ شہری کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی میں خون کے حصول کے لیے 15 پر کال کر کے 4 دبائیں، ادارہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔