پی پی 186:سڑکوں کی تعمیر و بحالی، متعدد منصوبوں کی منظوری

عوام سے وعدے عملی شکل اختیار کر رہے ،بہترین سہولتیں میسر ا?ئینگی، عاشق کرمانی
شیرگڑھ (خصوصی رپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی ویڑن ’سڑکیں بحال پنجاب خوشحال ‘کے تحت حلقہ پی پی 186  میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ یہ اہم پیشرفت صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک  سید عاشق حسین کرمانی کی خصوصی دلچسپی ،مسلسل حکومتی روابط اور ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔اس موقع پر عاشق حسین کرمانی نے اپنے قریبی ساتھیوں سید نادر حسین شاہ کرمانی، سید رضا حیدر شاہ کرمانی، سید عمران شاہ کرمانی اور سید حسین شاہ کرمانی ذوالفقار علی جاوید سید حسن شاہ کرمانی  کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  پی پی 186 کے عوام سے کیے گئے وعدے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت شروع ہو چکی ہے، ہم کاغذی اعلانات نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ہر وہ سڑک جو عوامی ضرورت ہے اسے منصوبہ بندی میں شامل کر دیا گیا ہے،تمام منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ناقص کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سڑکوں کی بحالی سے علاقے کی معاشی زندگی میں تیزی ا?ئے گی اور شہریوں کو ا?مدورفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔