لاہور(آئی این پی )چینی کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیااورقیمت کم ہوگئی ۔ دس روز کے دوران ہول سیل سطح پر چینی دو سو دس روپے فی کلو سے کم ہو کر ایک سو چھیاسی روپے تک آ گئی ہے ۔ہول سیل مارکیٹ میں پچاس کلو چینی کی بوری دس ہزار پانچ سو سے کم ہو کر نو ہزار تین سو روپے کی ہو گئی ہے۔ تاجروں کااس حوالے سے کہناہے کہ گنے کی کرشنگ کے آغاز سے قیمتوں میں کمی ہوئی، دسمبر میں چینی مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔