لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویڑن کی تکمیل میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 186 چھاپے اور 105 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں سے 42 کلو گرام چرس، 2 کلو گرام آئس، 7 کلوگرام ہیروئن اور 1265 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔