عارفوالا(خصوصی رپورٹ)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ ساہیوال ڈویڑن کی ضلع پاکپتن میں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں جاری، ڈائریکٹرجنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹرعامررسول کی سربراہی میں جاری جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف میاں ظہوراحمدڈائریکٹرپیسٹ وارننگ ساہیوال ڈویڑن نے اپنی پاکپتن ٹیم کے ہمراہ بٹخیلہ زرعی کارپوریشن تحصیل عارفوالا کے غیرقانونی سٹورپرکامیاب چھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت کی غیرقانونی سٹورکی گئیں زرعی ادویات قبضہ میں لے کرملزم جوادکوموقع سے گرفتارکرکے قانونی کاروائی کرنے کیلئے زرعی ادویات سمیت تھانہ سٹی پولیس عارفوالا کے حوالے کردیا۔اس موقع پرمحمدامین ڈپٹی ڈائریکٹر(پی پی)ضلع پاکپتن نے تین عدد مشکوک ادویات کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری کیلئے روانہ کردئیے۔ اس موقع پرمیاں ظہوراحمدڈائریکٹرپیسٹ وارننگ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جعلی اورغیرقانونی زرعی ادویات فروخت کرنے والے ملک اورعوام کے دشمن ہیں، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کارروائیاں اورجعلی اورغیرقانونی زرعی ادویات کاخاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔