جنرل ہسپتال میں سموگ بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم

لاہور (کرائم رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں سمیت ایمرجنسی میں قائم سموگ آگاہی کا ئونٹرکا دورہ کیا اور ہسپتال آنے والے شہریوں میں سموگ سے بچا ئو کیلئے احتیاطی تدابیر پر مبنی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین و دیگر انتظامی ڈاکٹرز موجود تھے۔