لاہور(نیٹ نیوز )ایئرلائن نے واقعے سے متاثر ہونے والے مسافروں کو متبادل انتظامات کی پیشکش امریکا میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر نہ صرف فلائٹ کریو کو پریشان کردیا بلکہ پورے جہاز کو واپس گیٹ پر لوٹنے پر مجبور کردیا۔ واقعہ کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم نامی شخص کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا کہ ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھول دیا۔ایئرپورٹ پولیس نے بتایا کہ دروازہ کھلنے کے باعث عملے نے فوری طور پر طیارے کو روکا اور اسے دوبارہ گیٹ پر لانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا۔