ملائیشیا: دوران پرواز مسافر کی طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش

 سڈنی (آئی این پی )ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے آسٹریلوی شہر سڈنی جانے والی پرواز کو اس وقت خطرے کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مسافر نے دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی ائیرپورٹ پر 46سالہ اردنی شہری نے گذشتہ اتوار کو طیارے کا دروازہ کھولنے کی دوبار کوشش کی اور روکے جانے پر مسافرنے کیبن کریو کے ایک رکن پر حملہ بھی کیا۔