دوران پرواز مسافر کی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش

ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں دوران پرواز مسافر نے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش میں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جانے والی جاپانی پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔جس کی و جہ سے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔پولیس کے مطابق مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ مذکورہ شخص طبی مسائل کا شکار تھا، جسے دیگر مسافروں اور فلائٹ عملے نے قابو میں کیا۔ بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔